20 اپریل 2020 - 08:23
ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ شام

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج بروز پیرشام کا دورہ کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ محمد جواد ظریف پیر کے روز شامی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ اپنے ایک روزہ دورہ  شام میں شام کے صدر بشار الاسد اوراپنے ہم منصب ولید المعلم کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی تبدیلیوں اورشام میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں شام کا دورہ کیا تھا۔

342/